سپریم کورٹ نے آج دہلی پولیس سے سوال کیا کہ سیاہ پوشاک میں ملبوس کچھ افراد بن بلائے عدالت میں کیوں داخل ہوئے جہاں غداری کے معاملے میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی طلبا یونین کے صدر اور ملزم
کنہیا کمار پر مبینہ طور پر پٹیالہ ہاؤس عدالت میں پیشی سے قبل حملہ کیا گیا۔
جسٹس جے چیلامیشور کی سربراہی والی ایک بنچ نے کہا کہ ’’ انھیں کیوں اجازت دی گئی۔
پولیس نے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی ۔